جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

بچوں میں درد کی شدت ناپنے والاسافٹ ویئر تیار

datetime 6  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) درد کووہی بہتر جانتا ہے جس پر یہ تکلیف گزرتی ہے لیکن اب یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو اسکول آف میڈیسن کے ماہرین چہرے کے نقوش سے درد کی شدت ناپنے والا ایک سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے۔روایتی طورپر ڈاکٹر درد کی شدت کو 1 سے 10 کا درجہ دیتے ہیں جسے بالغ افراد تو بہت آسانی سے بتادیتے ہیں لیکن بچے اپنی تکلیف کی شدت بیان نہیں کرپاتے اور خود والدین بھی ان کے درد کا احساس کرنے سے قاصر رہتیہیں۔اسی لیے یونیورسٹی کے ہسپتال سے وابستہ جینی ہوانگ اوران کے ساتھیوں نے سوئزرلینڈ میں تیارکردہ چہرے کے 46 احساسات کو پھانپنے والے ایک فیشل ایکشن کوڈنگ سسٹم کو سافٹ ویئر کے ساتھ جوڑا ہے۔اس نظام کو 5 سے 18 سال تک کے قریباً 50 مریضوں پر آزمایا گیا جو لیپروسکوپی اوراپنڈکس کے تکلیف دہ عمل سے گزرے تھے۔ ان میں بچوں کیچہروں کووقفوں وقفوں سے تین مرتبہ نوٹ کیا گیا جس میں آپریشن کے ایک دن، چار ہفتے اورایک سال بعد سافٹ ویئرسے چہرے کی تکلیف نوٹ کی گئی تھی۔ اس میں ویڈیو سے چہرے پر دکھ کے آثارکی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی اورخود مریضوں سے بھی تکلیف کی شدت کا سوال کیا گیا اورڈاکٹروں اور نرسوں سے بھی اس کا اندازہ لگانیکو کہا گیا۔ جب انسانی اندازوں کو سافٹ ویئرسے ملایا گیا تو بہت حد تک درست ریٹنگ آئی اورسافٹ ویئرنے چہرہ دیکھ کر درد کی شدت کو درست انداز میں بتایا۔ڈاکٹروں نے یہ دلچسپ بات بھی بتائی ہے کہ درد ہر بچے کو یکساں طور پر بدحال کرتا ہے خواہ وہ کسی بھی رنگ، نسل یا قومیت سے تعلق رکھتا ہو اور اس کی شدت بھی ایک جیسی ہی دیکھنے میں آئی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…