اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کی کراچی کی صورتحال، اسلام آباد ماسٹر پلان، احتساب، روٹی کی قیمت اور تحائف فنڈز پر توجہ مرکو ز رہی۔روزنامہ جنگ کے مطا بق وزیراعظم عمران خان نےایک بار پھر احتساب کے عمل کو مزید موثر اور سخت بنانے کےعزم کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ کریمنل سے کریمنل جیسا سلوک ہونا چا ہئے،وزیراعظم نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں خصو صی دلچسپی لی اور ہدایت
دی کہ پلان کوجلد مکمل کیا جائے، وزیراعظم نے دو رروز بعد اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر اہم اجلاس بلا لیا ہے، ان کا ویژن ہے کہ اسلام آباد کے پوش علاقوں میں ہا ئی ر ائز عمارات کو ترجیح دی جائے، وزیراعظم نے ہدایت دی کہ سیکٹر جی سکس جیسے مرکزی علاقے میں ہائی رائز بلڈنگز اور شاپنگ سنٹر بنائے جائیں،پوش سیکٹر کے دیگر علاقوں میں زمیں کا مناسب استعمال کیا جائے، باقی اراضی کو اوپن چھوڑا جائے۔اجلاس میں وزیر اعظم نے روٹی کی پرانی قیمت بحال کرنے کا بھی حکم دیا۔