کوئٹہ(نیوزڈیسک)پاکستان کے بڑے شہر میں خوفناک دھماکہ،4افراد شہید، درجنوں زخمی ہوگئے،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے ، بتایاجارہاہے کہ سٹی تھانے کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 4 افراد شہید جبکہ 25 افراد سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکہ لیاقت بازار میں سٹی تھانے کے پاس پولیس وین کے قریب ہوا ہے۔ دھماکا کے
نتیجے میں 4 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار، خواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سول اور دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اس دھماکے میں 25 کے قریب زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔