اسلام آباد (آئی این پی)قوم کے بہادر سپوت وطن پر جان نچاور کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، سرگودھا کے شہید کیپٹن عاقب جاوید کا چند روز بعد نکاح تھا، والدین، بیٹے کی شادی کی تیاری میں مصروف تھے لیکن اس سے پہلے ہی بہادر بیٹے نے وطن پر جان نچھاور کر دی۔
بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش پانے والوں میں کیپٹن عاقب جاوید کا تعلق سرگودھا سے تھا۔ کیپٹن عاقب جاوید کا عیدالاضحی کے بعد نکاح تھا،لیکن وہ چند روز پہلے ہی وطن کی مٹی پر قربان ہو گئے۔شہید کیپٹن عاقب جاوید کے والد محمد جاوید پاک نیوی کے ریٹائرڈ آفیسرہیں اور کراچی میں مقیم ہیں۔ سپاہی نادر حسین کاتعلق صوابی کے گاؤں یعقوبی، سپاہی حفیظ اللہ مستونگ کے گاؤں کلی اسپاگ اور سپاہی عاطف الطاف کا تعلق باغ آزادکشمیر سے تھا۔شمالی وزیرستان دہشت گردوں کے حملے میں شہید حوالدار خالد بہاولنگر کا رہائشی اور 16 سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہا تھا، شہید خالد نے سوگواران میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والا شہید سپاہی نوید 4 سال سے فوج میں بھرتی تھا، سوگواران میں بیوہ اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔شہید سپاہی مرزا بابر سرگودھا کا رہائشی تھا اور انہوں نے6 سال تک اپنی خدمات پاک فوج میں سرانجام دیں، مرزا بابر نے سوگواران میں والد اور والدہ کو چھوڑا ہے۔قوم کے بہادرسپوت سپاہی بچل خان کا تعلق سندھ کے ضلع کشمور سے تھا۔ بچل خان 8 سال قبل فوج میں بھرتی ہوا اور انہوں نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹیاں اور 6 بیٹے چھوڑے ہیں۔سپاہی علی رضا 8سال قبل فوج میں بھرتی ہو ہے، تعلق بلوچستان کے علاقے جعفرآباد سے تھا،شہید نے سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹی اور تین بیٹوں کو چھوڑا ہے۔سپاہی احسن اقبال 12 سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دیرہا تھے اور انکا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال سے تھا۔