اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اورسابق وزیر خزانہ اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم کو آئی ایم ایف پروگرام حاصل کرنے کے بجائے متبادل راستہ اختیار کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم انھوں نے آئی ایم ایف پروگرام کے حق میں ایک مضبوط موقف کے مقابل متبادل تجویز کا غیر یقینی راستہ چننے سے گریز کیا۔ بطور وزیر خزانہ اپنی سبکدوشی سے ایک ماہ قبل یہ متبادل منصوبہ وزیراعظم کو پیش کیا تھا۔ عمران خان نے ان سے کہا کہ تم جانتے ہومیں خطروں سے کھیلنے والا
ہوں مگر ہرکوئی یہی کہہ رہا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے۔ متبادل منصوبہ کے تحت اسد عمر سرمائے کی عالمی مارکیٹ اور کمرشل بینکوں سے فنڈزحاصل کرنا چاہتے تھے۔ٹیرف اور نان ٹیرف کی رکاوٹوں کے اطلاق اور روپے کی قدر کو مرحلہ وار گھٹا کر وہ آئی ایم ایف پروگرام سے بچنا چاہتے تھے۔ عمران خان کی عالمی سطح پر بالخصوص ایشیا میں مثبت ساکھ اور سول ملٹری بہترین تعلقات متبادل منصوبہ کی بنیاد تھی،جسے بروئے کا رلایا جانا تھا۔یاد رہے عبدالحفیظ شیخ اس وقت مشیر خزانہ ہیں۔