منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

خفیہ رائے شماری،چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی کیونکہ۔۔۔! تحریک انصاف نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 26  جولائی  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکامی سے دوچار ہوگی۔سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ

’ہم اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ مختصر مدت کے سیاسی مقاصد کے لیے غلط مثال قائم کرنے پر خبردار کرنے کے لیے کررہے ہیں‘ووٹرز خفیہ رائے شماری میں اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطے جاری رہیں گے لیکن بلاول بھٹو کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کیے جانے کی وجہ سے ان سے اور ان کی پارٹی کے اراکین سے ملاقات پر نظرِ ثانی کی جائیگی۔سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف کسی کو بھی لالچ دینے کی کوشش نہیں کررہی البتہ اپوزیشن کے کچھ اراکین جو چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے پر تحفظات رکھتے ہیں وہ رابطے میں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی پارلیمانی تاریخ میں سینیٹ چیئرمین کیخلاف کبھی بھی تحریک عدام اعتماد پیش نہیں کی گئی اور اس تاریخ کو محفوظ رکھنا چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے خبردار کیا کہ اگر تحریک عدم اعتماد واپس نہیں لی گئی تو آئندہ آنے والے دنوں میں ہر کچھ ماہ بعد ایسا ہونے لگے گا جس سے ایوانِ بالا کو نقصان کو پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ سیکریٹریٹ جلد صدر ملکت عارف علوی کو خط لکھے گا جس میں ان سے یکم اگست کے اجلاس کی سربراہی کے لیے سینیٹ اراکین میں سے کسی کو نامزد کرنے کی درخواست کی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے 3 نام صدر کو ارسال کیے جائیں گے جو ان میں سے کسی ایک کو نامزد کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…