بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پہلا پاکستانی خلاء میں بھیجنے کا اعزاز پاکستان کو کب حاصل ہو گا؟ اعلان کر دیا گیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے خلائی پروگرام کے تحت 2022 میں پہلا پاکستانی خلائی مشن بھیج دیا جائے گا۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلے پاکستانی خلاباز کے انتخاب کا طریقہ کار اگلے سال 2020 سے شروع ہو رہا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے، ان میں سے 25 افراد حتمی مرحلے میں جائیں گے اور 2022 میں ‘انشاللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا اور یہ پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہوگا’۔اس سے قبل گذشتہ سال 25 اکتوبر کو اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے تصدیق کی تھی کہ حکومت نے پہلے پاکستانی خلاباز کو خلا میں بھیجنے کی منظوری دے دی ہے اور خلائی پروگرام کے تحت پہلا پاکستانی آئندہ 4 سالوں کے اندر خلا میں بھیجا جائے گا۔فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ پہلا پاکستانی شخص فضائی تحقیقات سے متعلق کام کرنے والے چینی ادارے چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے تعاون سے خلا میں جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا تھا کہ اس حوالے سے سی ایم ایس اے اور فضائی تحقیقات سے متعلق کام کرنے والے پاکستانی ادارے سپارکو کے درمیان معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اس کام کو پاکستان کے خلائی پروگرام کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے ٹیکنالوجی اور خلائی پروگرام کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔خیال رہے کہ پاکستان نے رواں برس جولائی میں مقامی سطح پر تیار کیے گئے 2 سیٹلائٹس کو بھی پہلی بار خلا میں بھیجا تھا۔جولائی میں پاکستان ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس) ون اور پاکستان ٹیکنالوجی ایوالیوشن سیٹلائٹ (پاک ٹیس ون اے) نامی سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…