’’تم 50 لاکھ لائی ہو باقی 50 لاکھ بھی ہرحالت میں لائو گی ‘‘ورنہ کیا کروں گا ؟ محسن عباس کی اہلیہ نے درج مقدمے میں اہم انکشافات کر دیئے

24  جولائی  2019

لاہور(آن لائن)اداکار وگلوکار محسن عباس کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرلیا گیا،گلوکار کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیئے گئے مقدمہ میں جان سے مارنے اور امانت میں خیانت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔آن لائن کے مطابق گلوکار اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ کی درخواست پر گذشتہ روز تھانہ ڈیفنس سی میں اداکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی مدعیہ فاطمہ نے ایف آئی آرمیں موقف اختیار کیاگیاہے کہ

محسن عباس حیدرسے اسکی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی شادی کے بعد سے اب تک اس سے اچھا سلوک نہیں کیا گیا میں نے یہ شادی نبھانے کے لیئے بے پناہ قربانیاں دیں جس کا صلہ مجھے مارپیٹ کی شکل میں ملاہے۔فاطمہ کا کہناہے کہ اکتوبر1998میں محسن عباس حیدر کی مارکٹائی اور کاروبار کے لیئے پیسوں کی ڈیمانڈ سے تنگ آکرمیں نے اپنے والد چوہدری سہیل اسلم سے ایک کروڑ مانگے جس پر انہوں نے مجھے 50 لاکھ دئیے جو میں نے محسن عباس حیدر کے حوالے کردئیے رقم لینے کے چندروزبعد تک محسن عباس کا رویہ میرے ساتھ ٹھیک رہا جب میں نے رقم بارے پوچھاکہ کس کاروبار میں لگائی ہے تواس نے دوبارہ مارکٹائی اور ذدوکوب کرناشروع کردیااور دوبارہ پیسوں کامطالبہ کردیاکہ میں نے ایک کروڑمانگے تھے تم 50 لاکھ لائی ہو باقی 50 لاکھ بھی ہرحالت میں لائوجس پر میں نے انکار کردیاانکار پر محسن عباس نے شدید تشددکا نشانہ بنایا جس کا میڈیکل بھی کروایاگیا اس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر جسمانی تشدد کرنااور غلیظ گالیاں دینا معمول بن گیا۔مدعیہ فاطمہ نے لکھاکہ محسن عباس نے اس دوران نازش جہانگیرنامی خاتون سے بھی ناجائزتعلقات استوار کر لیئے۔وہ نازش کے ساتھ نشے کی حالت میں اس کے اور اس کے بچے کے سامنے اپنے کمرے میں لے جاتا اور نازیبا حرکات کرتا جس کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس کراچی میں درج کروایا گیاتھا۔جب میں نے محسن عباس سے اپنے بیٹے کے بہتر مستقبل کی خاطر علیحدگی اور اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے مجھ پر تشدد کرنا شروع کردیا جس پر میں نے اپنے بھائی کو بلا لیا اس نے میرے بھائی کے سامنے بھی مجھے ذدوکوب کیا۔اور دھمکی دی کہ آئندہ پیسوں کامطالبہ کیا تو جان سے ماردوںگا۔فاطمہ نے موقف اختیار کیاکہ قتل کی دھمکی ،آئے روز کے تشدداور غیرمحرم عورت سے ناجائز تعلقات سے تنگ آکرمیں نے تھانہ میں مقدمہ درج کروادیاہے اب مجھے انصاف چاہیئے اور سیکیورٹی چاہیئے تاکہ یہ مجھے کوئی نقصان نہ پہنچا سکے پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیاہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…