میں عمران خان کے دورے کو توقع سے زیادہ کامیاب سمجھتا ہوں‘ دونوں ملکوں کے درمیان سرد مہری بھی ختم ہو گئی‘ امریکا نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا اعلان بھی کر دیا‘ پاکستان سے افغانستان کے سلسلے میں مدد بھی مانگ لی اور پاکستان نے حامی بھی بھر لی اور امریکا
نے تجارت میں 20 فیصد اضافے اور کولیشن سپورٹ فنڈ کی بحالی کا اشارہ بھی دے دیا چناں چہ یہ دورہ ہر لحاظ سے کامیاب ہے لیکن اپوزیشن کو یہ کامیابیاں نظر کیوں نہیں آ رہیں‘ صدر ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کر دی‘ کیا یہ حکومت کی بڑی اچیومنٹ نہیں؟