جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

چیئر مین سینٹ کو ہٹانے کی تحریک پر ووٹنگ، راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت اپوزیشن سینیٹرز کا اجلاس،  اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک تھے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 23  جولائی  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن جماعتوں نے سینٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئر مین سینٹ کو ہٹانے کی تحریک پر ووٹنگ کیلئے یکم اگست کو ہونے والے اجلاس بارے حکمت عملی مرتب کرلی۔ منگل کوسینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کا اجلاس

پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر ایک میں سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن،) اے این پی، پی کے ایم اے پی، این پی، جے یو آئی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اراکین شریک ہوئے، چیئرمین سینٹ کیلئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حاصل بزنجو بھی اجلاس میں موجود تھے،اراکین نے سینٹ کے ریکوزیشن پر بلائے گئے اجلاس پر تبادلہ خیال کیا جبکہ یکم اگست کو چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی تحریک پر ووٹنگ کیلئے بلائے گئے ریگولر اجلاس بارے حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں اپوزیشن نے سینیٹ میں حکومت ٹف ٹائم دینے کافیصلہ کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہاکہ اجلاس میں 63 سینیٹرز شریک تھے۔ صحافی نے سوال کیا کہ ہمیں معلوم ہے کونسے سینیٹرز بکیں گے آپ کو پتہ نہیں؟۔ راجہ ظفر الحق نے کہاکہ میں نے کبھی سودا بازی نہیں کی۔ صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین سینیٹ اجلاس کی صدارت کرینگے کیا کہیں گے؟ یہ ہم آپ کو ایوان میں جواب دینگے۔  اپوزیشن جماعتوں نے سینٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئر مین سینٹ کو ہٹانے کی تحریک پر ووٹنگ کیلئے یکم اگست کو ہونے والے اجلاس بارے حکمت عملی مرتب کرلی۔ منگل کوسینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر ایک میں سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کی زیر صدارت ہوا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…