وزیراعلیٰ نے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام کلرز آف پنجاب کے تحت ڈیرہ غازی خان کلچر ل شو دیکھا-
ڈیرہ غازی خان سے آئے فنکاروں نے علاقائی و ثقافتی گیت پیش کئے وزیراعلیٰ نے شو میں علاقائی و ثقافتی کلچر کو موثر انداز میں اجاگر کرنے پر فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہا وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان کے ثقافتی طائفے کے فنکاروں کوشاندار پرفارمنس پر داد دی وزیراعلیٰ کی شاندار ڈی جی خان
کلچرل شو کے انعقاد پر محکمہ اطلاعات و ثقافت کی تعریف لوک فنکاروں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے-عثمان بزدار پنجاب حکومت علاقائی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے اس طرح کے مزید شو منعقد کرائے گی-عثمان بزدار صوبائی وزیر اطلاعات،ثقافت و صنعت میاں اسلم اقبال، سیکرٹری اطلاعات،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل بھی اس موقع پر موجود تھے-