ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپنی ہی این جی او کو 70 لاکھ کی گرانٹ کیوں جاری کی؟وزیر صحت یاسمین راشد سے استعفیٰ طلب،بڑاقدم اُٹھالیاگیا

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے فوری مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی۔ رکن اسمبلی اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کینسر ہسپتال سے اپنی سیاست کا آغاز کرنے والے عمران خان کینسر کے مریضوں کے ہی دشمن بن گئے ہیں۔حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کی

فری ادویات کی فراہمی بند کردی ہے۔کینسر کی ادویات گزشتہ 6سال سے بالکل مفت مل رہی تھیں۔اب کینسر کا ہر مریض ہر ماہ 30ہزار کی ادویات اپنی جیب سے خریدے گا۔وزیر صحت پنجاب ڈا کٹر یاسمین راشد نے اپنی این جی او کو 70 لاکھ کی گرانٹ جاری کردی ہے لیکن غریب مریضوں کومفت ملنے والی ادویات بند کردی ہیں۔ مطالبہ ہے کہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدفی الفور مستعفی ہوں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…