ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مبینہ ویڈیو اسکینڈل مریم نواز کے گلے پڑگیا ، گرفتاری کی تیاریاں مکمل

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)جج ارشد ملک کیخلاف مبینہ ویڈیو سکینڈل کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنمائوں سے پوچھ گچھ کیلئے ایف آئی اے سائبر کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ ایف آئی اے سائبر ونگ کی ایک ٹیم لاہور پوچھ گچھ کے لیے جائے گی۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے مطابق ن لیگی رہنما نے طارق محمود نے ویڈیو کو خریدا تھا ۔ واضح رہے کہ جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سامنے

لانے پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔مقدمے کے تحت شہباز شریف، مریم نواز،خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی، پرویزرشید ، عظمیٰ بخاری، احسن اقبال سمیت دیگر نام شامل ہیں۔درج کردہ ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ مریم نواز نے ویڈیو میں ہیرا پھیری کر کے اسے دکھایا اور ٹیمپر کر کے الیکٹرانک فارجری بھی کی ۔ واضح رہے کہ اس ویڈیو کا مرکزی ملزم میاں طارق گزشہ روز دبئی فرار ہونے کی کوشش میں تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…