واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سرچ انجن گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات ہونی چاہیے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ سرچ انجن گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات ہونی چاہیے، انتظامیہ تحقیقات کرے کہ
کہیں گوگل چینی حکومت کے ساتھ مل کر کام تو نہیں کررہا۔صدر ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں بلین ٹیک پیٹر تھییل کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اپنا مطالبہ سامنے رکھا۔ پیٹر نے گوگل پر الزام عائد کیا تھا کہ گوگل چینی حکومت یا فوج کے ساتھ مل کر مختلف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔