جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

منشیات سمگلنگ کیس : ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے اپنے کیخلاف منشیات سمگلنگ کیس میں آرمی چیف سے نوٹس لینے کی اپیل کر تے ہوئے کیا اعلان کر دیا

datetime 16  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنا اللہ کا عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میرے خون کا ٹیسٹ کرایا جائے اگر اس میں سگریٹ کے اثرات نکلیں تو کیس سنے بغیر ہی سزا دے دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نالائق اعظم کا بھی بلڈ ٹیسٹ کیا جائے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ مجھے ابھی تک کیس کا ریکارڈ نہیں ملا۔کل ایک ٹیم نے تفتیش کی ہے۔

تمام تفصیلات مجھے ابھی تک نہیں دی گئیں۔ابھی تک میرا موقف بھی سرکاری سطح پر نہیں لکھا گیا۔رانا ثنا نے جیل میں ملنے والی سہولیات پر کہا کہ میں کسی سہولت نہ ملنے کا شکوہ نہیں کروں گا۔جتنا ظلم کرنا ہے کر لیں۔میں نے سوچ رکھا ہے کہ پاکستان میں ہی رہنا ہے۔میرے حوصلے بلند ہیں لیکن مجھ پر دبا بھی ہے۔یہ ظلم اور ظلم کی دہائی دینے کی بجائے اس للکارنا چاہئے۔یہ ظالم اپنا عبرتناک انجام بھگتیں گے۔ انہوں نے آرمی چیف سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔دریں اثنا مسلم لیگ(ن) کے نائب مریم نواز نے رانا ثناء اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں ان کی طبیعت دریافت کی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مریم نواز نے رانا ثناء اللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے ان کی خیریت دریافت کی ۔ مریم نواز نے کہا کہ اتوار کو فیصل آباد میں جلسہ کرنے جا رہی ہوں آپ گھبرائیں نہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ آپ کو نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونے کی سزا دی جا رہی ہے ۔جس پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں گھبرایا نہیں ہوں ۔ نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ میں ان ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا ۔ میں ظلم کے خلاف دہائی دینے پر نہیں بلکہ ظالم کو للکارنے پر یقین رکھتا ہوں ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں اس ظلم کے خلاف اپنے لیڈر نواز شریف کے ساتھ پورے عزم کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ حکمران اپنے سیاسی مخالفین پر منشیات کے جھوٹے مقدمات بنا رہے ہیں ۔ حکمران ٹولہ ملک کو خانہ جنگی کی دہلیز پر لے آیا ہے ۔ ہماری پارٹی کو مزید متحرک ہونے کی ضرورت ہے ۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…