اسلام آباد(سی پی پی)پاکستان کو سفارتی سطح پر ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔ بھارتی میڈیا افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوگیا۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق افغان امن مذاکرات سے بھارت کو الگ کر دیا گیا ہے، پاکستان، امریکا، روس اور چین طالبان کیساتھ امن معاہدے کا
مسودہ تیار کر رہا ہے۔ پاکستان افغان امن عمل میں مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق افغانستان کے سیاسی مستقبل میں بھارت کا کردار ختم ہو رہا ہے، پاکستان کی خطے میں جغرافیائی اور سیاسی حیثیت مستحکم ہوئی ہے، افغانستان کی موجودہ سیاسی صورتحال میں بھارت کوئی کردار ادا نہ کرسکا۔