منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

دانت صرف مسوڑھے میں نہیں بلکہ دماغ میں۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) دانتوں نکلنے کا تصور منہ، مسوڑھے اور جبڑے سے مشروط ہے تاہم سائنس کہتی ہے کہ دانتوں کی پیدائش صرف اس حصے تک محدود نہیں ہے بلکہ دنیا میں کچھ ایسے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں جہاں دانت دماغ سے لے کے آنکھ تک جسم میں کہیں بھی نکل سکتے ہیں۔ دراصل یہ دانت جو اپنے اصل مقام سے ہٹ کے جسم کے کسی اور حصے میں نکلتے ہیں، ٹیومر کہلاتے ہیں اورانہیں سائنس کی زبان میں ٹیراٹوماز کہا جاتا ہے۔ ان ٹیومرز میں متعدد اقسام کے ٹشوز کے سیلز موجود ہوتے ہیں جن میں سر کے بالوں سے لے کے آنکھ کے قرنیئے تک جسم کے کسی بھی حصے کے سیل شامل ہوسکتے ہیں۔
یہ خبر اگرچہ خوفناک معلوم ہوتی ہے تاہم انہی دانتوں کی پیداور کے عمل پر تحقیقات سے ماہرین آخر کار سٹیم سیلز کی دریافت تک پہنچے ہیں جس کے ذریعے سے سائنسدان اس قابل ہوئے ہیں کہ وہ جسم کے کسی بھی عضو کو بنانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ یہ دانت جسم کے کسی بھی حصے میں کیوں اگ آتے ہیں، اس کیلئے ماہرین تاحال کوئی حتمی رائے قائم نہیں کرسکے ہیں البتہ اندازہ ہے کہ ٹیومر کے سیلز اور دانتوں کے سیلز کے بیچ میں کوئی ربط ہے جس کی وجہ سے یہ دانت ٹیومر کی شکل میں جسم کے کسی بھی حصے میں اگ آتے ہیں۔ یہ خبر پڑھنے میں دلچسپ معلوم ہوتی ہے تاہم حقیقت میں یہ دانت کس قدر خوفناک صورتحال کا سبب ہوسکتے ہیں اس کا اندازہ تازہ ترین خبر سے لگایا جاسکتا ہے جس میں ایک چار ماہ کی بچی کے دماغ میں ٹیومر کا انکشاف ہوا اور پھر معلوم ہوا کہ دراصل یہ ٹیومرز دانت ہیں جو کہ بچی کے دماغ میں بن رہے تھے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…