اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی میں شامل ہونے سے قبل سابق وزیر خزانہ اسد عمر برطانیہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی کے سربراہ تھے جس نے پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) کو 2009 اور 2012 کے درمیان شہباز شریف کی حکومت میں فنڈ دیا تھا۔روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود شہباز شریف کی حکومت کے دوران چار سال 2007 تا 2012 پنجاب کیلئے ڈی ایف آئی ڈی کے مرکزی معاون تھے۔
وہ پنجاب میں پورے ڈی ایف آئی ڈی پروگرام کے مرکزی مشیر تھے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق جب شہباز شریف بطور وزیر اعلیٰ ڈی ایف آئی ڈی سے ملاقاتوں کیلئے برطانیہ گئے تو وہ ان کے ہمراہ تھے۔ پی ایس ڈی ایف پاکستان میں سب سے بڑا اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہبازشریف پر زلزلہ زدگان کیلئے دی گئی برطانوی امداد میں کرپشن کا الزام عائد کیا گیا تھا لیکن ڈی ایف آئی ڈی کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی ۔