ٓٓاسلام آباد( آن لائن)مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک نے محض بیان حلفی نہیں دیا بلکہ آل شریف کے خلاف وہ چارج شیٹ پیش کی ہے جو ہمیں سسیلین مافیا اور گاڈ فادر کا اصل مطلب سمجھاتی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک نے محض بیان حلفی نہیں دیا بلکہ آل شریف کے خلاف وہ چارج شیٹ پیش کی ہے جو ہمین سلین مافیا اور گاڈ فادر کا اصل مطلب سمجھاتی ہے۔ یہ بیان حلفی ثبوت ہے کہ یہ نہ تو معصوم ہیں اور نہ ہی مظلوم، جسٹس قیوم کی ٹیپ ہو یا جسٹس
سجاد علی شاہ کی عدالت پر لیگی بلوائیوں کا حملہ شرمناک اقدام ہے جو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہیں۔ ن لیگ وہ جماعت ہے جس کے لیڈر اقتدار میں ہوں تو مخالفوں کے گلے پڑتے ہیں اور مشکل میں ہوں تو انہی کے پاؤں پڑ جاتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میاں شریف کی مالی حیثیت پر بھی خاندان میں اتفاق نہیں ہے۔ شہباز کا ابا غریب اور نواز کا ابا امیر ہے ان کی تاریخ فراڈ، کرپشن، رشوت اور بلیک میلنگ سے بھارت ہے اور جہاں یہ منفی ہتھکنڈے کامیاب نہ ہوں تو ناصر بٹ اور عابد باکسر جیسے اجرتی قاتل استعمال کرتے ہیں۔