پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

نظام الدین سیالوی نے تحریک انصاف کیلئے ووٹ مانگنے پر معافی مانگ لی، میں نے دباؤ کے تحت یہ عمل کیا جو میری بڑی غلطی تھی، لیگی ہونے کا اعلان کر دیا

datetime 12  جولائی  2019 |

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ایم پی اے نظام الدین سیالوی جن کا تعلق سرگودھا سے تعلق رکھنے والے روحانی و سیاسی خانوادے سیالوی سے ہے، انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل پر تحریک انصاف کے لیے ووٹ مانگنے پر معافی مانگ لی ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے دباؤ کے تحت یہ عمل کیا اور

یہ میری بڑی غلطی تھی، نظام الدین سیالوی نے کہا کہ ن لیگی تھا، ہوں اور رہوں گا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خواجہ حمید الدین سیالوی کی اجازت سے یہ فیصلہ کیا تھا۔ نظام الدین سیالوی نے کہا کہ میں اس لیے پی ٹی آئی سے اتفاق نہیں کر رہا تھا کہ مجھے شکوک و شبہات تھے کہ یہ ڈیلیور نہیں کر سکیں گے، انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایجنڈے کے تحت آ رہے ہیں، ہر طبقے کے اوپر اس وقت ایک ظلم کی کیفیت ہے، انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ میری خاموشی اس ظلم کا حصہ بن رہی ہے، میں اس لیے ان کا مزید ساتھ نہیں دے سکتا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں ان کے لیے پہلے جو کچھ کہہ چکا ہوں میں اس پر شرمندہ ہوں اور اس پر عوام سے معافی چاہتا ہوں، انہوں نے ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ میرا بھائی تھا جو میری مرضی کے خلاف ان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا تھا، ہماری فیملی کا اُس وقت یہ مشترکہ فیصلہ تھا، یہ بزرگوں کی مرضی سے ہوا تھا، ان کے حکم سے ہی میں نے سب کچھ کیا، لیکن میرا ضمیر اب اور اس بات کو گوارا نہیں کرتا، عوام کے دباؤ کی وجہ سے ہی میں نے ان سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…