لاہور(این این آئی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز شریف نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا بیان حلفی اچانک کیسے میڈیا کو لیک ہوگیا،اسے کس نے لیک کیا،کیا اس کامقصد میڈیا ٹرائل نہیں؟۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں حسین نواز نے مزید کہا کہ حکومتی نمائندوں نے پراپیگنڈا مشین کھولنے میں سیاہی خشک ہونے کا بھی انتظار نہ کیا، کیا یہ سازش نہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے کیا اس سب کی تحقیق ضروری نہیں؟ دیکھنا ہے کیا انصاف ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔