بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد ناکام بنائیں گے، وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرا دی گئی

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو مل کر ناکام بنائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اہم ملاقات کی جس میں ان کیخلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی

تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اس ملاقات میں اعظم سواتی، پرویز خٹک اور شبلی فراز بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی تحریک سے متعلق مشاورت کی جبکہ اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز نے وزیراعظم کو نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم تحریک کی ناکامی کے لئے پراعتماد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مفاد پرست لوگ جمہوریت کو تباہ کرنے پر تلے ہیں، جمہوریت کا راگ الاپنے والے بتائیں، چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا کون سی جمہوری اقدار ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنجرانی صاحب! آپ ایوان شاندار انداز میں چلا رہے ہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں، آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنجرانی صاحب! آپ ایوان شاندار انداز میں چلا رہے ہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں، آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…