اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی لیکن کس صور ت میں مداخلت کا سوچا جا سکتا ہے؟چیف جسٹس نے بتا دیا

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی ، سپریم کورٹ کی ستر سالہ تاریخ ہے ،نچلی عدالتوں کے معاملات میں دخل نہیں دیتی، نچلی عدالتوں میں بہت زیادہ ناانصافی پر سپریم کورٹ مداخلت کا سوچ سکتی ہے۔یہ ریمارکس چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے گرانٹی کی رقم ادا کرنے کے وقت میں توسیع کی درخواست کی سماعت کے دوران دیئے ۔سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔پندرہ لاکھ کی ریکوری کے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف وارث مسیح نے درخواست دائر کی تھی۔ وکیل درخواست گزار نے

کہاکہ عدالت رقم کی ادائیگی کے وقت میں توسیع کرے، سات لاکھ کی ادائیگی آج ہی کرنے کو تیار ہے۔ درخواست گزار نے کہاکہ عدالت ہائی کورٹ کو حکم دے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہائی کورٹ میں مقدمہ زیر سماعت ہے، زیر سماعت مقدمے میں کوئی حکم نہیں دے سکتے۔ جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ درخواست گزار صرف معاملے کو لٹکانا چاہتا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہائی کورٹ نے تین بار مہلت دی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ مہلت کے باوجود رقم ادا نہیں کی گئی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہم حکم نہیں دے سکتے جہاں رقم جمع ہونی وہاں جا کر کرائیں۔ سپریم کورٹ نے وارث مسیح کی درخواست خارج کردی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…