جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

جج کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد نواز شریف 5روز سے غیر قانونی حراست میں ہیں، شاہد خان عباسی نے حیرت انگیز اعلان کر دیا

datetime 10  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد(آن لائن) سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے مرکزی راہنما شاہد خان عباسی نے کہاہے کہ جج کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد نواز شریف 5روز سے غیر قانونی حراست میں ہیں۔ سلیکٹڈ وزیراعظم نے دس ماہ میں ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ایک سال میں پاکستان میں مہنگائی تین گنا ہوگئی ہے۔ کاروبار اور روزگار ختم ہور ہے ہیں جس کی وجہ سے ملک کا ہر فرد پریشان ہے اور یہ ملک کی بدنصیبی ہے۔میں گرفتاری سے نہیں ڈرتا، ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرو۔اس ملک میں

انصاف کا نظام ختم ہوچکا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ چند روز قبل وزیر خارجہ بتاتے ہیں کہ وزیر اعظم روس کے دورے پر جا رہے ہیں لیکن روسی وزیر اعظم کہتے ہیں کہ میں نے عمران خاں کو نہیں بلایا جبکہ امریکہ نے بھی عمران خاں کے دورے کی تصدیق نہیں کی۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں مخالفین کے خلاف پرچوں اور جھوٹے مقدمات کے اندارج کی سیاست واپس آچکی ہے۔ وفاقی کابینہ کے گذشتہ روزچار گھنٹے جاری رہے والے اجلاس میں دو گھنٹے تک یہ بحث جاری رہی کہ مریم نواز شریف کی آواز کو کیسے دبایا جائے اور اسے ٹی۔وی پر نہ آنے دیا جائے۔موجودہ حکمران مسلم لیگ ن کے پراجیکٹس پر تختیاں بدل کر مردار کھارہے ہیں۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ آج پاکستان کی عوام مشکل میں ہے کیونکہ 2018کے انتخابات میں مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، 2018کے سلیکٹیڈ نا اہل وزیر اعطم نے حکومت چلانے کے لیے منتخب وزیر اعظم کو جیل میں ڈال دیالیکن اب وہ وقت دور نہیں جب کوٹ لکھپت جیل کا تالا ٹوٹے گا،عمران خان سلیکٹڈ وزیر اعظم بن کر بھی منشی جبکہ قید میں نواز شریف آج بھی وزیر اعظم ہے۔انہوں نے عمران خاں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب تو امریکہ اور روس نے بھی کہہ دیاہے کہ

انٹرنیشنل بیکاری آرہا ہے۔ سائرہ افضل تارڑ کے عوامی مینڈیٹ کو گذشتہ انتخابات میں جس طرح چرایا گیا وہ آج ہم نے حافظ آباد میں آکر دیکھ لیا ہے۔ عوام اور کارکنوں کے دلوں کی دھڑکنیں اب بھی سائرہ افضل تارڑ کے ساتھ ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے مرکزی راہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ ہے۔ اسی فنڈنگ سے عمران نے دھرنے دیئے۔نواز شریف جیت جاتے تو پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن جاتا۔الیکشن کو سلیکشن بناکر پاکستان کو بلی بنادیا گیا۔ کنونشن سے

سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ،پاکستان مسلم لیگ(وویمن ونگ) کی صدر نزہت صادق، سابق ایم۔این۔اے میاں شاہد حسین بھٹی،رُکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مظفر علی شیخ، بابر شفیق آرائیں،سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل رائے قمر زمان کھرل نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں لیگی راہنماؤں کو کوٹ سرور انٹرچینیج پر پہنچے پر کارکنوں نے پھولوں کی منوں پتیاں نچھارو کرتے ہوئے زبردست استقبال کیا۔ کنونشن کے دوران شہر بھر میں گیپکو کی جانب سے بجلی کی بار بار بندش جاری رہی جس پر لیگی راہنماؤں نے شدید احتجاج بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…