اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارتیوں کی شرمناک شکست پر ایک طرف بھارتی شائقین کرکٹ مشتعل ہو گئے تو دوسری جانب پاکستانی شائقین بھی پیچھے نہ رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نیوزی لینڈ شاندار کامیابی کے نتیجے میں آئی سی سی کے ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گیا ہے یہ کامیابی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم میں اعلیٰ اور بلند حوصلے اور
پیشہ وارانہ کارکردگی کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے کیونکہ نیوزی لینڈ ایک عظیم قوم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اخلاقی اقدار کے حامل لوگ ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس ٹوئٹ پر ایک پاکستانی صارف نے ٹوئٹ کیا کہ ”اب میری ڈی جی آئی ایس پی آر سے گزارش ہے کہ ابھی نندن کے چائے والا کپ انڈیا کو دیا جائے تاکہ بے چارے پانچ سال اس پر گزارا کر سکیں۔“ کرکٹ شائقین نے یہاں پر ہی بس نہیں کیا بلکہ بھارتیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ابھی نندن کو بھیجیں وہ آ کر انپا کپ لے جائے۔ ایک صارف نے کہا کہ بھارت اتنا نالائق ہے کہ ہر اس ٹیم سے ہار جاتا ہے جس کو پاکستان نے ہرایا ہوتا ہے۔