اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب راولپنڈی کا کراچی میں چھاپہ، تین بینکرز گرفتار کر لیے، صدر سندھ بینک بورڈ بلال شیخ اور دو افراد گرفتار کر لیے گئے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تینوں ملزمان کا تعلق سندھ بینک سے ہے، نیب ذرائع کے مطابق بلال شیخ نے اومنی گروپ کی بے نامی کمپنیوں کو
جعل سازی کرکے قرض دلوائے اس کے علاوہ بلال شیخ نے اومنی گروپ کی بے نامی کمپنیوں کو ایک ارب 80 کروڑ کے قرض دیے۔ اس کے علاوہ بلال شیخ کا جعلی بینک اکاؤنٹس کو رقوم فراہم میں بھی اہم کردار ہے، بلال شیخ کے علاوہ دیگر دو ملزمان میں طارق حسن اور سید ندیم الطاف شامل ہیں۔