اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر الیکشن کمیشن نے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کے 14 دن کے اندر فارم 45،46،48،49 اپنی ویب سائٹ پر جاری کردئیے تھے۔ترجمان نے کہاکہ آج بھی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر تمام فارمز موجود ہیں، ترجمان الطاف احمد خان نے کہاکہ یہ کہنا کہ فارم 45 ملک بھر سے غائب ہیں بالکل غلط ہے، فارم 45 سے متعلق بلاول بھٹو کے بیان میں کوئی سچائی نہیں۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے ڈیرہ اسماعیل خان جلسہ میں فارم 45 غائب ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔