اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ”پروٹوکول“ کے بعد”سیکیورٹی“بھی واپس،جمعیت علماء اسلام کا شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، سمیت اراکین پارلیمنٹ نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سیکیورٹی واپس لینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مولانا فضل الرحمن سے پروٹوکول واپس لیا گیا اور اب سیکیورٹی واپس لے لی، حکومت اپوزیشن کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،مولانا فضل الرحمن پر ہاتھ ڈالنے کیلئے کچھ نا ملا تو سیکیورٹی واپس لے لی۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدر ی کہا کہ اس سے قبل بھی مولانا صاحب سے

سیکیورٹی لی گئی تھی مگر احتجاج کے بعد کچھ پولیس اہلکار واپس کردئیے گئے تھے اب مولانا فضل الرحمان کے پاس صرف دو پولیس اہلکار رہ گئے ہیں،ریجیکٹیڈ حکومت انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔ سینیٹر مولانا عطا الرحمن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پر متعدد بار خودکش حملے ہوچکے ہیں،مولانا فضل الرحمن عالمی لیڈر ہیں، سیکیورٹی واپس کی جائے۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، ممبر قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود ا نے کہا کہ ریجیکٹیڈ حکومت عوام کے مسائل ہر دھیان دے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…