جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی کوششیں کامیاب،ٹرانسپورٹرزنے(آج) ہڑتال کی کال واپس لے لی

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی درخواست پر آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج (بدھ) 10 جولائی کو ہونے والی ہڑتال کو موخر کردیا ہے۔منگل کو گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل،رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان،خرم شیر زمان،جمال صدیقی اور آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے،جس کے بعد آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ہڑتال کی کال واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ارشاد بخاری کا مشکور ہوں کہ میری درخواست پر انہوں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جلد ٹرانسپورٹ حضرات کے تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا ہے۔میں خود ٹرانسپورٹر ہوں اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل خوب سمجھتا ہوں۔کوششیں جاری ہیں جلد ٹرانسپورٹ کے تمام مسائل حل کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر فورم پر ٹرانسپورٹرز کے لیے بات کرتا ہوں۔ملک مالی لحاظ سے مصیبتوں کا شکار ہے۔ ٹرانسپورٹرز حضرات ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔میں جانتا ہوں ٹرانسپورٹ برادری ملکی معیشت میں جتنا حصہ ڈالتی انہیں اتنی سہولیات نہیں ملتی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی تمام مسائل افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیے جائیں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کراچی ٹرانسپورٹرز اتحاد کے چیئرمین ارشاد بخاری کی سربراہی میں وفد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں کراچی ٹرانسپورٹرز اتحا کا شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے میری درخواست پر کل ہونے والی ہڑتال موخر کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں ان کے مطالبات بھی کسی حد تک جائز ہیں۔ اس ضمن میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ سے اور

وزیر پٹرولیم سے اس سلسلے میں بات کروں گا۔ ٹرانسپورٹر نے اندرون سندھ تعینات چند پولیس افسران کی شکایت کی جس کے لئے میں جلد آئی جی سندھ پولیس سے بھی بات کرو ں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی میں ہڑتال کا اثر ملک کے دیگر صوبوں کو بھی پہنچتا ہے، ہڑتال موخر کر کے انہوں نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم ان کے جائز مطالبات کے لیے عملی اقدامات کر سکیں۔ گورنرسندھ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے پانچ اہم منصوبے ستمبر 2019میں شروع ہونگے

جن کا وزیراعظم خود افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر ارشاد بخاری نے کہا کہ شہرکے وسیع تر مفاد کومدنظررکھتے ہوئے اپنی ہڑتال دس دن کے لئے مؤخرکرنے کا اعلان کرتے ہیں،ہماری آواز کووفاقی حکومت تک پہنچایاگیا جس کے لئے ہم گورنرسندھ اور میڈیا کے مشکور ہیں، سی این جی کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 2011 کے بعد سے اب تک پانچ مرتبہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کیا جاچکاہے، جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے موٹر وہیکل ٹیکس بھی بڑھایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…