اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے غیر ملکی دورے پاکستان کیلئے کیئے تھے بھیک مانگنے کیلئے نہیں اپنی دوروں سے سی پیک سمیت دیگر سرمایہ کاری ملک میں آئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب نواز شریف نے غیر ملکی دورے پاکستان کیلئے کیے تھے آپ کی طرح بھیک مانگنے کیلئے نہیں کئے تھے، نواز شریف کے دوروں سے ہی پاکستان میں 60ارب
ڈالر کا سی پیک منصوبہ اور دیگر سرمایہ کاری لائے نواز شریف نے آپ کے طرح ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی نہیں رکھا، عمران صاحب کیا آپ نے اپنے10ماہ کے دور حکومت میں کئے گئے غیر ملکی دورے اپنی جیب سے کیے ہیں؟ دوسرے ممالک نواز شریف کو عزت دے کر بلاتے تھے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نواز شریف کے غیر ملکی دوروں سے ترقی کی شرح8.5فیصد تک پہنچ گئی نواز شریف نے نوجوانوں کو روزگار دیا آپکی طرح بھکاری نہیں بنایا۔