کراچی(آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کے دوران 10 ماہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے 58 روپے فی لیٹر سے ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے اضافہ ہوا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ قیمت بڑھانے کی حکومت کی بھی مجبوری ہوگی۔گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم آج کراچی تشریف لارہے ہیں ہم انہیں غلط پیغام نہیں دینا چاہتے ہم اپنا کندھا کسی کو استعمال کرنے نہیں دیں گے۔گورنر سندھ نے کہاکہ ٹرانسپورٹ اتحاد کے
رہنماؤں کو ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی ہے ہم ٹرانسپورٹ اور صنعت کا پہیہ رکنے نہیں دینگے۔ہڑتال سے عام آدمی کو نقصان ہوتا ہے۔ان کا کہناتھاکہ انکے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کرونگا ٹرانسپورٹ اتحاد نے میری درخواست قبول کرلی ہے۔یہ خود ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرینگے۔ٹرانسپورٹر اتحاد کے رہنما ارشاد بخاری نے کہا کہ ہڑتال دس روز کے لئے موخر کررہا ہوں مسائل حل نہ ہوئے تو پھر فیصلہ کرینگے۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان ارشاد بخاری نے گورنر سندھ کی موجودگی میں کیا۔