پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو ٹیپ کامعاملہ،وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سا بق حکمران قومی خزانے پرتعیش دورے کرتے رہے، اڑائی گئی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری کے دور حکومت کے اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سا بق حکمران قومی خزانے پرتعیش دورے کرتے رہے،ملک اور قوم کو ان غیر ملکی دوروں سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ سابق ادوار میں اڑائی گئی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا۔اجلاس کے دور ان آیف آئی اے کی ری سٹرکچرنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وفاقی کابینہ کو سول سروسز اصلاحات کمیٹی کی تجاویز پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 12 نکاتی ایجنڈے پر فیصلے کئے گئے،وفاقی کابینہ کو وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے متعلق بریفنگ دی گئی، شرکاء نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ سے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئیگی،وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکہ سے خطے میں امن کے قیام میں مدد ملے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو ٹیپ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔ ذرائع کے مطابق جج سے متعلق ویڈیو کا معاملہ اعلی عدالتی تحقیقات کا متقاضی ہے۔کابینہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت سال 2008سے 2013تک اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے دور سال 2013 سے 2018 تک صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء کے بیرون ملک دوروں، علاج اور غیر ضروری اخراجات کا بھی جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق کابینہ نے کابینہ ڈویژن سے بیرونی دوروں، علاج معالجے اور دیگر اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے قطری شہریوں کو آن آرائیول ویزہ سہولت فراہم کرنے کی منظوری دیدی،

کابینہ اجلاس میں ایف آئی اے کی ریسٹرکچرنگ اور سات نئے تھانوں کے قیام کی بھی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ نے پاک ایران سرمایہ کاری کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری دیدی،کابینہ اگنائیٹ کمپنی کے بورڈ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی،کابینہ نے یونیورسل سروس کمپنی کے بورڈ کی از سر نو تشکیل کی منظوری بھی دیدی،پاک چائنہ انجیئینرنگ یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی،سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کونسل ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…