گلگت (نیوزڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے گلگت کا دوری قوم کو پانچ کروڑ کا پڑ گیا، تفصیلات کے مطابق صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ دنوں گلگت کا دورہ کیا، اس دورے کے موقع پر سرکاری خزانے سے صدر مملکت کے لئے پانچ کروڑ روپے خرچ کئے گئے مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے اپنے تحریری مؤقف میں آگاہ کیا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی گلگت بلتستان کے 6 روزہ نجی دورے پر آئے تھے لیکن یہاں کے مسائل پر خاموشی اختیار کر کے چلے گئے۔ انہوں نے انکشاف کیاکہ
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سیر و تفریح کیلئے قومی خزانے سے5 کروڑ خرچ کیے گئے،انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو چاہئے تھا کہ اس بھاری خرچے کے بعد بھی علاقائی ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور دیگر سنگین مسائل کے حل میں کوئی کردار ادا کرتے تو ہمیں افسوس نہ ہوتا۔دورہ گلگت کے دوران صدر مملکت کیلئے قومی خزانے سے 5 کروڑ روپے خرچ کیے جانے کے معاملے پر حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور اسے وزیراعظم عمران خان کے کفایت شعاری کے دعوے کے برعکس قرار دیاجارہاہے۔