اسلام آباد (این این آئی)بیرون ملک کاسفر کرنے والوں کو ائیرپورٹ پر انکم ٹیکس ریٹرن کی کاپی دکھانا ہوگی یا نہیں؟ایف بی آر کا ردعمل بھی سامنے آگیا، تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کو ائیرپورٹ پر انکم ٹیکس ریٹرن کی کاپی دکھانے کی خبروں کی تردید کر دی۔ایف بی آر نے نیوز چینلز پر آنے والی خبر کی سختی سے تردید کی جس میں کہا گیا کہ بیرون ملک سفر کرنے والوں کو ائیرپورٹ پر انکم ٹیکس ریٹرن کی کاپی دکھانا ہو گی بصورت دیگر وہ سفر نہیں کر سکیں گے۔