پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مریم صفدر سے سرکاری گاڑی برآمد ہونے پر قانونی کارروائی،نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مریم صفدر سے سرکاری گاڑی برآمد ہونے پر قانونی کارروائی کے لیے تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا کے متن میں کہا گیا کہ عدالتی فیصلے اور نوازشریف کو مجرم قرار دیئے جانے کے بعد وہ تمام مراعات واپس کرنے کے پابند تھے۔ حکومت نے 28جون 2019کو شریف خاندان کو کابینہ ڈویژن کی گاڑی واپس کرنے کے لیے بیگم مریم صفدر کو خط لکھا گیا تھا۔ جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنے زیر استعمال مرسٹڈیز گاڑی واپس کردیں۔کیونکہ اس

گاڑی کو استعمال کرنے کا قانونی اختیار صرف حکومتی نمائندے کو ہی حاصل ہوتا ہے۔ پولیس نے بیگم مریم صفدر کے زیراستعمال سرکاری گاڑی جاتی امرا سے برآمد کر لی گئی ہے۔ بیگم مریم صفدر سابق وزیراعظم نوازشریف کو دی جانے والی سرکاری گاڑی واپس نہیں کررہی تھیں۔ جبکہ جس شخص پر جرم ثابت ہوجائے تو اس سے تمام حاصل شدہ سرکاری مراعات واپس لے لی جاتی ہیں۔لیکن شریف خاندان کی جانب سے گاڑی واپس نہ کی گئی جو قانونا جرم ہے۔ اس خبر کے بعد عوام میں بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ سابق حکمران کس کس طرح ملکی خزانے کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…