لاہور (این این آئی) مریم نواز کے جلسے کی کوریج کرنے پر تین نیوز چینلز کی بندش کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا مریم نواز کے منڈی بہا الدین جلسے کی لائیو کوریج کرنے پر تین ٹی وی چینلز کی بند ش انتہائی قابل مذمت ہے۔سلیکٹڈ حکومت آزادی اظہار رائے کا گلہ گھونٹ رہی ہے۔
جمہوریت کے لبادے میں پاکستان پر سویلین مارشل لالگ چکا ہے۔ڈکٹیٹر شپ کے دور میں میڈیا کے اداروں کو ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بناجاتا رہاہیلیکن موجودہ حکومت بھی اسی ڈکٹیٹر مشرف کے نقشے قدم پر چل رہی ہے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان 24نیو چینل،اب تک ٹی وی اور کیپٹل ٹی وی کی بندش کی شدید مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نیوز چینلز کی بند ش کوا فیصلہ فوری واپس لیں