اسلام آباد(آن لائن)فرانس نے پاکستان سے سمگل کئے گئے قیمتی اور تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کر دئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سے چوری شدہ سمگل کئے گئے قیمتی نوادرات کی واپسی کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستانی سفارتکاروں کو معاملہ متعلقہ حکام سے اٹھانے کی خصوصی ہدایات جاری
کی تھیں،بھرپور سفارتی کاوشوں کے بعد فرانس حکومت نے 443 قیمتی نوادرات پاکستان کو واپس کر دئیے،یہ نوادرات فرانس حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کئے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی درخواست پر تاریخی نوادرات کی واپسی پر فرانس حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔