جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی طالب علم نیاگرا فال میں لاپتہ، خاندان صدمے سے نڈھال

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)امریکا میں زیرتعلیم ایک سعودی طالب علم عیسیٰ یحییٰ عداوی کے نیاگرا فال میں گرنے اور لا پتہ ہونے کے واقعے سے اس کا خاندان گہرے صدمے سے دوچار ہے۔یحییٰ عداوی کے بھائی قاسم عداوی نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اپنے بھائی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بتائیں۔

اس نے بتایا کہ عیسٰی اپنے تین بچوں 12 سالہ عبداللہ، 10 سالہ ارجوان اور 8 سالہ محمد اوراپنی اہلیہ کو نیاگرا فال کے قریب چھوڑ کرآبشار کو قریب سے دیکھنے چلا گیا۔ اس کے بیوی بچے دو گھنٹے انتظار کرتے رہے مگر وہ واپس نہیں لوٹا۔ جب انتظار کی وجہ سے پریشانی مزید بڑھی تو اس کی بیوی نے عینی شاہدین سے پوچھ پریت شروع کی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اْنہوں نے مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے ایک شخص کو نیاگرا فال میں گرتے دیکھا۔ اس کے بعد خاتون نے فوراً پولیس اور سکیورٹی حکام کو مطلع کیا جنہوں نے لاپتہ ہونے والے امریکی شہری کی تلاش شروع کردی ہے۔قاسم عداوی نے بتایا کہ امریکا میں لاپتہ ہونے والے شہری کی بیوی کے بھائی اپنی ہمشیرہ اور اس کے تین بچوں کی مدد کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔عینی شاہدین نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج بھی پوسٹ کی ہے جس میں عداوی کو نیاگرا فال میں گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ نیاگرا فال میںگرنے والا شہری سعودی عرب کے جنوبی سرحدی علاقے جازان کا رہائشی تھا۔ وہ ایئرایڈمنسٹریشن اور ٹیکنیکل کے شعبے میںامریکا میں پی ایچ ڈی کررہا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…