اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے، پیمرا نے تین چینلز کو آف ائیر کر دیا ہے، ان تین چینلز میں کیپیٹل ٹی وی، اب تک اور 24 نیوز ٹی وی چینل شامل ہیں، چینلز کی بندش پر صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ جمہور پسند اور عوام کی ترجمان آواز کو دبانا ناانصافی اور ظلم ہے، نئے پاکستان میں حق اور سچ کی آواز دبائی جانے لگی، آزاد صحافت کا گلہ
گھونٹ دیا گیا ہے، صحافی تنظیموں نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت آزادی صحافت کے بغیر نامکمل ہے، تنقید برداشت کرنا مدبر سیاستدانوں کا خاصہ ہوتا ہے، پیمرا نے بغیر وجہ بتائے اور نوٹس کیے کیپیٹل ٹی وی کی نشریات غیر معینہ مدت تک بند کرا دی ہیں، صحافتی تنظیموں نے ان تینوں چینلز کی ملک بھرمیں نشریات کوآف ائیر کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔