کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں مون سون بارشیں کا سلسلہ بارہ جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے،ژوب ڈویژن،سبی اور ہرنائی کے علاقوں میں بارشیں ہونے اور ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہونے کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے تاہم اس دوران بلوچستان میں سبی اور ہرنائی کے علاقوں میں تھوڑی بارشیں ضرور ہوئی ہیں مگر یہاں بارہ جولائی سے مون سون بارشیں کے سلسلہ کے آغاز کا امکان ہے،
بلوچستان میں ژوب ڈویژن،سبی،جعفر آباد اور ہرنائی کے علاقوں میں زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہونے کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اور ساحلی علاقوں میں زیادہ بارشوں کا امکان نہیں ہے۔ رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر) اور وسطی علاقوں (ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، ڑوب ڈویڑن) میں تیز ہواؤں /ا آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودہا، فیصل آباد ڈویڑن)، کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ڑوب، ڈی جی خان، ملتان ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /ا آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم لاہور، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں /ا?ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کاکول 10، لاہور 05، نارووال 02 اور راولاکوٹ میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 48، دادو 47، نوکنڈی، جیکب ا?باد، دالبندین، سکھر اور روہڑی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا