راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ڈبونے میں سب سے بڑا ہاتھ اس کی اپنی بیٹی مریم نواز کا ہے۔تھل ایکسپریس کی روانگی کے موقع پروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلو بٹ کے بعد ایک اور بٹ
بھی منظرعام پرآگیا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود لوگ کرپٹ ہیں، ویڈیو کا فورنزک آڈٹ کروانے کے جھوٹ اور سچ ثابت ہو جائے گا۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نوازشریف کو ڈبونے میں سب سے بڑا ہاتھ اس کی اپنی بیٹی مریم نواز کا ہے۔