اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 10 ارب دالرز قرضہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ اے ڈی بی اگلے پانچ سال میں پاکستان کو 10 ارب دالرز فراہم کرے گا،پاکستان کے ساتھ نئی کنٹری پارٹنرشپ حکمت طے کی جارہی ہے۔اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو 2.1 ارب ڈالرز فراہم کیے جائیں گے،پانچ سالہ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام 2024 تک جاری رہے گی۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ کنٹری پارٹنرشپ پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیے گئے ہیں۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ دس ارب ڈالرز کی رقم مختلف پراجیکٹس کے لیے جاری کی جائے گی،توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کے ساتھ مذاکرات کیے گئے۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ مزاکرات میں پنجاب، سندھ، پختونخواہ اور بلوچستان کے نمائندے شریک ہوئے۔ ندیم بابر نے کہاکہ کنٹری پارٹنرشپ حکمت عملی معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد میں معاون ثابت ہوگی۔ اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر نے کہاکہ پارٹنرشپ حکمت عملی پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔