پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اداروں نے نہیں سیاستدانوں نے بنایا تھا،احتساب عدالت کے جج ارشد علی کی مبینہ ویڈیو پر کیا ایکشن ہونا چاہئے؟نہال ہاشمی پھر منظر عام پر،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (این این آئی) سابق سینیٹر اور (ن)لیگی رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اْن کے قائد میاں نواز شریف ناانصافی کے فیصلے کا شکار ہوکر جیل میں بند ہیں،احتساب عدالت کے جج ارشد علی کی مبینہ ویڈیو پر بھی سوموٹو ہونا چاہیے۔نہال ہاشمی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو والے معاملے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیں

تاکہ پاکستان کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے لیڈر نواز شریف ناانصافی کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔ن لیگ جاپان کے نائب صدر سید ابرار شاہ کی جانب سے ملک ارشد کے ڈیرے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی نہال ہاشمی تھے۔ تقریب کے دیگر شرکاء میں ن لیگ جاپان کے نائب صدر ابرار شاہ، ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان، ن لیگ ٹوکیو کے صدر شیخ ذوالفقار، ن لیگ جاپان کے نائب صدر ملک ارشد، ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس اور دیگر شامل تھے۔نہال ہاشمی نے کہا کہ ناانصافی اور معاشی بحران پاکستان کو کمزور کررہے ہیں ریاستی اداروں کو فوری طور پر ملک کو بحران کی جانب دھکیلنے والے معاملات کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اداروں نے نہیں سیاستدانوں نے بنایا تھا وہی اسے بچائیں گے اور ترقی کی جانب لیکر جائیں گے، انہیں کام کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔اْنہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو جس قدر سیاسی، جمہوری اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے تاریخ میں کبھی نہیں رہی، حالات کو سمجھنے اور انہیں سنبھالنے کی اشد ضروت ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…