اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے صحافی کو سوال کا جواب دینے کی بجائے غصے سے اس کا موبائل فون چھین لیا جوکہ کچھ دیر کی سزا کے بعد واپس کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس
میں سماعت کیلئے پہنچے تو وہاں پر موجود صحافیوں میں سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو عدالت سے انصاف کی امید ہے جس پر آصف زرداری سیخ پاء ہوگئے اور غصے میں آکر صحافی کا موبائل چھین لیا کچھ دیر کی سزا کے بعد صحافی کو موبائل واپس کردیا گیا۔