منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عدم اعتماد کی تحریک کی باتوں کے بعدبڑا بریک تھرو،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق سے ملاقات،تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائد حزب اختلاف سینیٹ راجہ ظفر الحق سے ملاقات کی۔ پیر کو ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں راجہ ظفرالحق کے چیمبر میں ہوئی،ملاقات میں اپوزیشن کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔راجہ ظفرالحق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین سینیٹ اپوزیشن رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کے دوران میرے پاس آئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ صادق سنجرانی

سے باہمی احترام کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ نے ہمارے ساتھ کچھ دیر گپ شپ کی،ہمارے درمیان ٹینشن فری ماحول ہے۔ راجہ ظفرالحق نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے،چیئرمین سینیٹ کے لیے میں ابھی امیدوار نہیں ہوں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن امیدوار کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے گاانہوں نے کہاکہ  منگل کو اپوزیشن سینیٹرز کا اجلاس طلب کیا ہے جو انتہائی اہم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…