لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کی جانب سے ویڈیو اسکینڈلزمنظر عام پر لانے کےبعد لیگی اراکین صوبائی اسمبلی نے پارٹی کو الوداع کہنے کا فیصلہ کر لیا ، اراکین صوبائی اسمبلی نے فاروڈ بلاک بنانے کیلئے رابطے تیز کر دیئے ہیں اور وہ جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے خواہاں بھی ہیں ۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کابینہ کے سینئر ممبران کا کہنا ہے
کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے 15اراکین پنجاب اسمبلی کے بعد تعداد 25کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ تمام ممبران اپنی جماعت کے باغی گروپ کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور وہ چاہتے ہیں ہماری وزیراعظم خان سے ملاقات کروائی جائے ۔ انہوں نے حکمران جماعت سے رابطے کی درخواست کی ہے کہ ہماری وزیراعظم عمران خان سے جلد ملاقات کروائی جائے ۔