اسلام آباد( آن لائن )وفاقی حکومت نے مالی سال 2019-20 میں کلین گرین پاکستان موومنٹ اور ٹورازم کے شعبہ کے لئے 2 ارب روپے مختص کئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کے مطابق موجودہ حکومت ملک میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے لئے صوبوں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہی ہے تاکہ یہ منصوبہ بہتر انداز
میں پایہ تکمیل تک پہنچے۔ حکومت نے نئی سیاحتی پالیسی کے تحت ملکی اور غیرملکی سیاحوں کو خصوصی مراعات دینے کا اعلان کیا ہے جس سے ملک میں سیاحت کی صنعت کو ترقی ملے گی اور سیاحوں کی آمد بڑھنے سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگرکرنے میں مدد ملے گی۔