لاہور(پ ر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خیرات ابن رسا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے-وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے
دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے-وزیراعلیٰ نے کہا کہ جامعہ پنجاب کے لئے ڈاکٹر خیرات ابن رسا کی تدریسی و انتظامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی-ڈاکٹر خیرات ابن رسانے نامیاتی کیمیا میں قابلیت کی بدولت عالمی سطح پر شہرت حاصل کی-