ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

’’نواز شریف ایک بار پھر ملک کے وزیراعظم‘‘ سابق وزیراعظم کو خوشخبری دیدی گئی

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منڈی بہائوالدین (این این آئی )مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ نواز شریف پہلے زیادہ طاقت سے وزیر اعظم بنے گا ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف صرف بے گناہ نہیں بلکہ بہادر بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آپ کا جوش و جذبہ دیکھ کر کوٹ لکھپت جیل میں بے گناہ قید

نوازشریف کو خوشخبری دینا چاہتی ہوں کہ آپ جیت چکے ہیں۔ نوازشریف کو معلوم تھا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے اس کے باوجود وہ بیٹی کے ساتھ پاکستان آیا اور قانون کے آگے سر جھکایا اور جیل چلا گیا ۔مریم نواز نے کہاکہ دوسری طرف بزدل اعظم ہے جو نوازشریف کی بیٹی کو جلسہ کر نے کی اجازت نہیں دیتا ۔انہوںنے کہاکہ لاہور سے منڈی بہائو الدین کا سفر ڈھائی گھنٹہ کا ہے مگر میں دس گھنٹے میں پہنچی ہوں ۔انہوںنے کہاکہ جلسہ سات جولائی کو ہونا تھا اور اب آٹھ جولائی ہوگئی ہے جگہ جگہ جلسہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج تاریخی عوام کا سیلاب امڈ آیا ہے یہ نوازشریف کی بے گناہی ثابت ہونے پر جشن منا رہے ہیں ۔مریم نواز نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی بڑھی ہے ، بجلی کے بل زیادہ آرہے ہیں ، گیس بڑھا دی گئی ہے ، آٹا ، دال ، چینی ، سبزی کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں آج کے بعد نالائق اعظم اپنی ناکامی کرپشن کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرے تو گریبان پکڑنا اوران کو کرپشن کے لبادے میں پتلی گلی سے بھاگنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام پر مہنگائی لانے والے استعفیٰ دو اور گھر جائو ۔اس موقع پر مریم نواز نے گو سلیکٹیڈ گو کے نعرے بھی لگوائے ۔انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی میں سلیکٹیڈ کہنے پر پابندی ہے عوام کی زبانوں پر کیسے پابندی لگائو گے ۔انہوں نے کہاکہ آپ کا جوش و جذبہ دیکھ کر کوٹ لکھپت جیل میں بے گناہ قید نوازشریف کو خوشخبری دینا چاہتی ہوں کہ آپ جیت چکے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ میں منڈی بہائو الدین کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں اور آپ کے جذبے کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے بتایا گیا کہ منڈی بہائوالدین کے لوگ نو دس بجے کے قریب سو جاتے ہیں رات ایک بج گیا ہے اور آپ لوگ جاگ رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بے گناہ نواز شریف کو آپ پر فخر ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…