پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

22کروڑ عوام کی عدالت نے نوازشریف کو سرخرو کردیا،مریم نواز کا منڈی بہاﺅ الدین میں خطاب، بڑا اعلان کردیا‎

datetime 8  جولائی  2019 |

منڈی بہاؤالدین (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز جب جلسہ گاہ پہنچیں تو پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا گیا، اس موقع پر لیگی کارکنوں نے شیر آیا، شیر آیا کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔ مریم نوازشدید رش کی وجہ سے پچاس منٹ جلسہ گاہ میں گاڑی سے نہ نکل سکیں، اس پرمریم نواز نے اپنے پیغام میں منڈی بہاؤالدین والوں کا شکریہ ادا کیا۔ مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں سات جولائی کو جلسے کے لیے روانہ ہوئی تھی اب 8 جولائی شروع ہو گئی۔

ن لیگ کے جلسے کے موقع پر منڈی بہاؤالدین میں ٹریفک شدیدجام رہی۔ مریم نواز کا قافلہ ساڑھے منڈی بہاؤالدین میں داخل ہو گیا تھا لیکن لوگوں کے ہجوم اور ٹریفک کے رش کی وجہ سے تاخیر ہو گئی، مریم نواز نے سٹیج پر پہنچ کر ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے پرجوش استقبال کا جواب دیا۔ مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزت اور ذلت پر اللہ تعالیٰ قادر ہے، عزت و ذلت اللہ کے ہاتھ ہے، نواز شریف کوووٹ دینے والوں کا سر فخر سے بلند ہے، نواز شریف کو اللہ نے عوام میں سرخرو کر دیا ہے، آج نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے بائیس کروڑ عوام کے سامنے سرخرو کر دیا ہے،نواز شریف بائیس کروڑ عوام کی عدالت میں سرخرو ہو گئے، دشمنوں نے نواز شریف کو گھیرا ہوا ہے، دشمنوں نے مریم نواز کو بھی گھیرا ہوا ہے، نواز شریف کا کیا قصور تھا کہ ایک کے بعد ایک سزا سنائی گئی، نواز شریف بے قصور ہیں، نواز شریف کو آپ کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر سزا ملی، مریم نواز نے کہا کہ ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف بے قصور ثابت ہو چکے ہیں، اس لیے نعرہ لگاؤ کہ نواز شریف کو رہا کرو۔ نواز شریف کا قصور یہ تھا کہ اس کا کوئی قصور نہیں تھا، نواز شریف بے گناہ ثابت ہو چکے ہیں، نواز شریف کو اب جیل میں رکھنا جرم ہے، نواز شریف صرف بے گناہ ہی نہیں بہادر بھی ہے، نواز شریف کی بریت کا فیصلہ قدرت کی طرف سے آیا ہے، سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہیں دی ناں، لاہور سے منڈی بہاؤالدین کا سفر اڑھائی گھنٹے کا ہے میں دس گھنٹوں میں یہاں پہنچی ہوں۔

دیکھو کہ کتنا بڑا جلسہ ہو رہا ہے، راستے پر بھی جگہ جگہ جلسے ہو گئے۔ مریم نواز نے جلسے کے دوران نواز شریف کو رہا کرنے کے نعرے لگوا دیے۔مجھے ہاتھ اٹھا کر بتائیں کہ مہنگائی بڑھی ہے یا نہیں بجلی کے بل زیادہ ہوگئے ہیں یا نہیں ہوئے، آٹا دال چینی سبزی مہنگی ہوئی ہے یا نہیں ہوئی۔ آج کے بعد اگر یہ نالائق اعظم اپنی نااہلی اور اپنی ناکامی اگر کرپشن کے پیچھے چھپانے کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرے تو اس کا گریبان پکڑنا، یہ سمجھتا ہے کہ اپنی نالائقی، نااہلی کو کرپشن کا لبادہ پہنا کر پتلی گلی سے نکل جائے گا،

اسے بھاگنے دو گے جس پر کارکنوں نے نہیں کے نعرے لگائے۔ مریم نواز نے عمران خان سے استعفی دے کر گھر جانے کا کہہ دیا، اس کے علاوہ مریم نواز نے گو سلیکٹڈ گو کے نعرے بھی لگوائے۔ اس سے قبل طلال چوہدری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسائل پہاڑ جیسے ہیں کوئی شیر ہی مقابلہ کر سکتا ہے کوئی کٹھ پتلی نہیں، لوگ رائے ونڈ سے جلسے میں شرکت کے لیے آئے ہیں، عمران خان نے مریم نواز کو جلسہ کرنے سے روکا، ووٹ کو عزت دینے کا مطلب آپ کو عزت دینے کی بات ہے۔ جتنے لوگ جی ٹی روڈ پر

نواز شریف کے ساتھ تھے ایسا ہی منظر آج دیکھا۔  دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز جاتی امراء سے چلیں تو راستے میں کارکنان نے جگہ جگہ ان کا پرتپاک استقبال کیا، راستے پرمریم نواز کی گاڑی پر مسلسل پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی رہیں۔ اس موقع پر مریم نواز ٹوئٹر پر مسلسل متحرک رہیں، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تو لفظ سلیکٹڈ پر پابندی لگا دی گئی ہے، عوام کو کیسے روکو گے،دوسری جانب منڈی بہاؤالدین جلسے میں نوجوانوں نے نواز شریف کو رہا کرو کی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں، مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سالم انٹرچینج پر لوگوں کا اتنا ہجوم ہے کہ ایک گھنٹہ سے گاڑی بالکل چل نہیں پا رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…